پاکستان

راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482کینال اراضی تحفے میں دی گئی:صحافی اسد کھرل کا دعویٰ

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482کینال اراضی تحفے میں دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد کھرل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف نے صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین کا تحفہ قبول کر لیاہے ،راحیل شریف کو دی جانے والی اراضی کینٹ ایریا کے ساتھ بیدیاں روڈ پر واقع ہے ۔اسدکھرل نے دعویٰ کیا کہ تمام زمین ایک ہی کھیوٹ میں واقع ہے ،دستاویزات کے مطابق تمام رقبہ صوبائی حکومت سابقہ متروکہ کی ملکیت ہے ۔تاہم نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کیونکہ سابق آرمی چیف کو جو زمین دی گئی ہے یہ ان کا استحقاق ہوتاہے۔یاد رہے کہ ہر چیف آف آرمی سٹاف کو ریٹائرمنٹ کے بعد زرعی زمین دی جاتی ہے لیکن اس بات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے فوج سے ریٹائرمنٹ پر ملنے والا پلاٹ شہداءکے نام جبکہ کراچی میں ملنے والا رقبہ شوکت خانم کے نام کر دیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button