رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں جاری، کپتان آج لاہوریوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، دور ے کا شیڈول آگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کےلئے آج لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گے۔دور ے کا آغاز سہ پہر چار بجے بادامی باغ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہے، ایک طرف سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب عمران خان نے لاہور کے شہریوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کپتان آج لاہور کے سڑکوں پر نکلیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عمرا ن خان کے دورے کا آغازسہ پہر چار بجے لاہور کے بادامی باغ سے ہوگا، پی ٹی آئی چیئرمین ساڑھے 4 بجے بھاٹی گیٹ ،5 بجے ناصر باغ پہنچیں گے۔ وہ ساڑھے پانچ بجے بابو صابو، چھ بجے اچھرہ میں بھی خطاب کریں گے ۔عمران خان ساڑھے7 بجے غازی روڈ اور 8 بجے لبرٹی چوک کا دورہ کریں گے جبکہ رات ساڑھے 8بجے واپڈا ٹاو¿ن پہنچیں گے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی براہ راست دعوت دیں گے