’رائیونڈ مارچ یا دھرنا‘‘،عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کر لیا
نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کر لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رائیونڈ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاور ت کی جائیگی جبکہ عمران خان کی تقریر کے متن پرتبادلہ خیال کیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی مشاور ت کی جائیگی جبکہ رائیونڈ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے یا نہ کرنے پر بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
یاد رہے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق گزشتہ روز یہ کہہ چکے ہیں کہ رائیونڈ مارچ دھرنے میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے تاہم آج رائیونڈ مارچ سے قبل عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔