رئیس کی کامیابی پر شاہ رخ خان نے 30 جنوری کو شراب کے بغیر جشن اور پارٹی منانے کا اعلان کر دیا
ممبئی(نیوز وی او سی آن لائن) بھارت میں ہونئے والی کوئی بھی’’ پارٹی‘‘ ایسی نہیں جس میں شراب سرو کرنا معیوب سمجھا جاتا ہو ،جبکہ بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شراب پینا اور پلانا ایک عام سی بات ہے لیکن ہندوستانی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رئیس‘‘ کی شاندار کامیابی پر 30جنوری کو ’’پارٹی ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے لیکن اس پارٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شراب سرو نہیں کی جائے گی ۔
بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بالی ووڈ میں شراب پینا عام سی بات ہے، یہاں کوئی بھی پارٹی بغیر شراب کے بغیر نہیں ہوتی، ہر جشن میں شراب ضروری ہوتی ہے مگر ’’رئیس‘‘میں شرابی بزنس مین کا کردار ادا کر نے والے شاہ رخ خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے ’’ بغیر شراب‘‘ کے پارٹی کریں گے،یہ پارٹی کل یعنی30جنوری کو منعقد کی جائے گی ،واضح رہے کہ اس دن مہاتما گاندھی کی برسی ہونے کی وجہ سے ویسے بھی شراب کی فروخت بند ہوتی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘25 جنوری کو ہرتیک روشن کی ’’قابل‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے اور بہت اچھا کاروبار کر رہی ہے،فلم کو تمام جگہوں سے زبردست رسپانس مل رہا ہے اور اس کے ڈائیلاگ اور گانے لاکھوں زبان پر چڑھے ہوئے ہیں، اس لئے شاہ رخ نے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھوان نے کہا ہے کہ ان کی پوری ٹیم شائقین کے رسپانس سے بہت خوش ہے،فلم کی کامیابی سے ہم سب کی محنت کا پھل ملا اور اسی وجہ سے ہم اس موقع پر ان تمام لوگوں کے ساتھ مل کر جشن منانا چاہتے ہیں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔تین دن میں 60 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم ‘رئیس’ باکس آفس پر اپنا دبدبہ قائم کئے ہوئے ہے اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم جلد ہی 100 کروڑ کا ہندسہ پار کر لے گی. فلم میں شاہ رخ کے علاوہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیا ہیں جبکہ بھارتی فلموں کی بولڈ ترین بے باک اداکارہ سنی لیونی نے ’’لیلیٰ میں لیلیٰ‘‘ گانے پر آئٹم نمبر بھی پرفارم کیا ہے۔