پاکستان

ذہنی امراض سے متعلق آگاہی ضروری ، مثبت سوچ نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے : شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذہنی امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے،مثبت سوچ وفکرذہنی ونفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ دماغ جسم کااہم ترین جزوہے جس کامتوازن رہناصحت مندزندگی کیلئے ضروری ہے،انسانی صحت کااس کی سوچ اورذہنی حالت سے گہراتعلق ہوتاہے،دن منانے کا مقصدعوام میں ذہنی ونفسیاتی امراض کے بارے میںشعوربیدارکرناہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی امراض سے لاعلمی اورعلاج میں تساہل بیماری بڑھنے اوربگڑنے کاسبب بنتاہے،قانون فطرت سے ہٹ کرزندگی گزارنے سے بھی ذہنی امراض لاحق ہونےکاخدشہ ہوتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button