پاکستان
ذوالفقارکھوسہ کوپی پی میں شمولیت کی دعوت دینےآصف زرداری انکی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء سردارذوالفقارکھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،سابق صدرمملکت آصف زرداری شمولیت کی دعوت دینے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سابق سینئرمشیرسردارذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پرگئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرمملکت آصف زرداری اور ذوالفقارکھوسہ کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع آصف زرداری ان کی خیریت دریافت کریں گے اورانہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دیں گے۔