ایڈیٹرکاانتخاب

ذلفی بخاری کا ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دوست ذوالفقار ( ذلفی) بخاری نے ریحام خان کو ان کی آنے والی کتاب پر دنیا بھر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بخاری نے ریحام خان کی کتاب کو انتہائی گھناؤنا اور افسوس ناک قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما انتخابات کے موقع پر ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کو ایجنڈا قرار دے رہے ہیں۔
ریحام خان کےایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی تاہم کتاب کے شائع ہونے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی جبکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ ایک سالہ شادی شدہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔
دوسری جانب ریحام خان کی آنے والی کتاب سے متعلق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے، کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آگئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے،اس ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کروایاتاہم ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button