دی اربن یونٹ (فلڈ ڈیمیج اسیسمنٹ) کے سروئیر “حمزہ منیر” انتقال کر گئے
نیشنل ڈیسک
سیالکوٹ (پاکستان)
دی اربن یونٹ (فلڈ ڈیمیج اسیسمنٹ) کے سروئیر “حمزہ منیر” انتقال کر گئے
— فلڈ ڈیمیج اسیسمنٹ سروے سے وابستہ حمزہ منیر انتقال کر گئے۔ مرحوم کی وفات 8 نومبر 2025 کو ہوئی، جبکہ وہ 23 اکتوبر سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں بیماری کے باعث زیرِ علاج تھے۔
مرحوم گردوں اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تیسرے نمبر پر تھے اور والدین کے ساتھ محلہ عدالت گراہ، بلاول پُورہ، گلی نمبر 6، سیالکوٹ میں مقیم تھے۔
گزشتہ روز، 13 نومبر بروز جمعرات، دی اربن یونٹ سیالکوٹ کی ٹیم اور فیلڈ سپروائزر ڈویژن (سیالکوٹ) بشیر باجوہ نے مرحوم حمزہ منیر کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
دی اربن یونٹ ہیڈ آفس لاہور کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نوید اور سینئر پروجیکٹ مینیجر مسٹر سفدان گوہر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ دونوں افسران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ڈویژنل منیجر گوجرانوالہ کاشف ریاض، ڈسٹرکٹ مینیجر محمد عامر یعقوب اور سینئر سپروائزر سیالکوٹ محمد نبیل گوہر نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے مرحوم کے والدین سے تعزیت کی اور ادارے کی جانب سے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حمزہ منیر ایک محنتی، فرض شناس اور دیانتدار فیلڈ سروئیر تھے۔
دیگر فیلڈ افسران نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے مرحوم کی پیشہ ورانہ وابستگی، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
حمزہ منیر جیسے نوجوان اپنی محنت، سچائی اور خدمت سے اداروں کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں۔ ان کی کمی نہ صرف ساتھیوں بلکہ پورے فیلڈ نیٹ ورک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
—
🌐 وی او سی اردو
www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ادارہ The Urban Unit – Sialkot کے مصدقہ ذرائع اور فیلڈ ٹیم کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔
ادارہ Voice of Canada اردو کسی بھی فریق یا ادارے سے براہِ راست وابستگی یا ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
VOC/001/141125






