Draft

دیگر اضلا ع سے گوجرانوالہ آ کر بسنت منانے والے چار پتنگ بازوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور و دیگر اضلا ع سے گوجرانوالہ آ کر بسنت منانے والے چار پتنگ بازوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار ۔
لیپ ٹاپ، ساؤنڈسسٹم اسپیکر، ڈیک، بوفر اور 2200سے زائدپتنگیں و103 دھاتی گوٹیں وڈور کے پنے برآمد۔
’’ Clear Sky‘‘رکھنے کا حکم۔ اونچی عمارتوں اورفلائی اوور پر ’’ ابزرویشن پوائنٹس قائم ‘‘
رواں کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں12000 پتنگیں اور 1000سے زائد دھاتی ڈور کے پنے برآمد کر کے پتنگ بازوں کے خلاف 500سے زائد مقدمات درج کئے گئے ۔

گوجرانوالہ (18فروری) سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر کی ہدایت پرضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹر امجد حسین شاہ نے ڈی ایس پی کھیالی ندیم حسین کی زیر نگرانی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور و دیگر اضلاع سے گوجرانوالہ آ کر بسنت منانے والے چار پتنگ بازوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، ساؤنڈسسٹم اسپیکر، بوفر اور 2200سے زائدپتنگیں و103 دھاتی گوٹیں وڈور کے پنے برآمدکئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروئی عمل میں لائی جا رہی ہے۔گرفتار ہونے والوں میں عابد سکنہ کریم پارک لاہور، ناظم سکنہ لودھراں اور عدنان سکنہ جھنگ وغیرہ شامل ہیں ۔مزید براں ضلع کے دیگر تھا نہ جات میں پتنگ بازی کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں رواں کریک ڈاؤن کے دوران بارہ ہزار سے زائد پتنگیں اور ایک ہزار سے زائد دھاتی ڈور کی چرخیاں اور پنے برآمد کر کے پتنگ بازوں کے خلاف 500سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔واضح ہو کہ پتنگ بازی کے خلاف ضلعی سطح پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں

پتنگ اڑانے ، اس سے متعلقہ سامان خریدنے اور فروخت کرنے پر سخت پابندی ہے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر کاکہنا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button