دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے
22 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ،انجینئر بلیغ الرحمن
حکومت دینی مدارس کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیر مملکت تعلیم کی وفد سے گفتگو
اسلام آباد . وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ عصری تعلیمی اداروں کی طرح دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ، حکومت دینی مدارس کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الحدیث مفتی مولانا امداد اللہ کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں متحدہ دینی مدارس کے نائب صدر حافظ قاری محمد اسمعیل، مولانا فضل الرحمن اور مولانا شہزاد نظامی بھی موجود تھے اس ومقع پر وفد نے وزیر مملکت برائے تعمیر کو تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے ہوالے سے بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ قرار دیا ہے۔
وفد نے وزیر مملکت کو دینی مدارس کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ ادوار میں دینی مدارس میں عصری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مدارس ریفارم پراجیکٹ کا آغاز کای گیا جو کہ کامیابی سے جاری تھا مگر 18 ویں ترمیم کے بعد اس کو تعلیم کے شعبے سے علیحدہ کرکے وزارت مذہبی امور کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مدارس اصلاحات پروگرام شدید سست روی کا شکار ہوگیا ہے انہوں نے مدارس ریفارم پراجیکٹ کو دوبارہ وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو درپیس مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور دینی مدارس کے طلباء کو دیگر عصری تعلیمی اداروں کے طلباء کی طرح سہولیات فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپس سکیم میں شامل کردیا ہے اور اب دینی مدارس کے فارغ التحصیل طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے وفد وک مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔)