انٹرنیشنل

دہلی میں مسلم اساتذہ کو نمازجمعہ کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے اسکول اوقات کے دوران مسلمان اساتذہ کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت دینےسے انکار کردیا ہے۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے دہلی منارٹیز کمیشن(ڈی ایم سی) کو آگاہ کیا ہے کہ مسلمان اساتذہ کو اسکول اوقات کے دوران جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ڈی ایم سی کے چیئرمین ظفرالاسلام خان کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم نےایک درخواست پر تحریری جواب میں کہا ہے کہاکہ اساتذہ جمعہ کی نماز کے لئے ’’اپنی کلاسیں چھوڑ کر‘‘نہیں جاسکتےکیونکہ اس سے ’’طلباء کے مفادات کو نقصان‘‘ پہنچے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے قوانین میں نرمی نہیں کی جاسکتی، کلاسز ایک بجے دوپہر شروع ہوں گی اور اساتذہ کو 12بجکر 45 منٹ پر اسکول پہنچنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی اسکولز کے مسلمان اساتذہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے دہلی منارٹیز کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button