پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا120ارب ڈالر کا نقصان ہوا:ناصر جنجوعہ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بار،بار امداد دینے کی باتیں ہوررہی ہیں ہمار ا تو دہشت گردی میں 120ارب ڈالرنقصان ہوا اس جنگ میں 50ہزارقیمتی جانوں کاضیاع ہو ا، دہشت گردی کی جنگ کو ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15سال سے ا مریکااورافغان انتظامیہ نے ا من کیلئے کیاکیا؟ امریکاافغانستان پرحقیقت پسندانہ طرزعمل اپنائے، افغانستان کے مسائل حقیقت پسندانہ طرزعمل سے حل ہوں گے۔ناصر جنجوعہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے حکومتی،سفارتی اورانٹیلی جنس میکنزم بناکردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button