بزنس

دہشت گردی کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری متاثر نہیں ہو گی

واشنگٹن: امریکی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا متاثر نہیں ہو گی، عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ بلوم برگ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخی صورت حال کے پیش نظر کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر نہیں کر سکے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سرمایہ کاری پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ بلوم برگ نے سیہون شریف کے حالیہ واقعہ کو گذشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی رائل فرائز لینڈ کمپنیاں دہشت گردی کے واقعات کو ماضی کے واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کے لئے پرعزم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات سے سیکورٹی کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کی سیکورٹی صورت حال بہتر ہے اور لوگ معمول کی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریستورانوں دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کا رش بڑھ رہا ہے۔ بلوم برگ نے اکتوبر میں پاکستان کی سیکورٹی کی نمایاں صورت حال کی بہتری اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شمار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔ پاکستان کی حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال جون تک گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ سات فیصد پر برقرار رہے گی جو عشرہ کی سب بڑی شرح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button