دہشت گردی کے اشتہاریوں کو 7روز میں گرفتار کرنے کا حکم

فیصل آ باد (سٹی رپورٹر) سی پی او نے دہشت گردی کے مقد مات میں ملوث اشتہاریوں کو گرفتار نہ کر نے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔سی پی او افضال احمد کوثر نے پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ دہشت گردی کے مقدمات کے اشتہاریوں اور ٹارگٹ ایفنڈرز کی گرفتاری کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سا ت روز میں تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے ٹارگٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ ایفنڈرز کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ، روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ ایفنڈرز کو گرفتار کریں جو ایس ایچ اواپنے اپنے ٹارگٹس کو مکمل نہ کرسکیں گے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں