پاکستان

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں*

بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔

بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button