دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
(نیوز وائس آف کینیڈا)
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
او آئی سی کی سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردی کی مذمت
اسلامی کانفرنس کی تنظیم او آئی سی نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے جاری بیان میں قطیف گورنری کی المسورہ کالونی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک سکیورٹی اہلکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو سراہا اور کہا دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العثیمین نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ او آئی سی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور اقدامات کی حامی ہے۔