پاکستان
دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3حملہ آور ہلاک
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ3 پولیس اہلکار اور 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اورسیکورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پولیس صلاح الدین کہتے ہیں کہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔دہشت گرد پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کےساتھ مل کر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔