دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، ملک دشمن عناصر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، ملک دشمن عناصر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
تاریخ: 18 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دی جائے گی کہ وہ آئندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا قومی جہاد جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، مگر ہم اپنے عوام اور سرزمین کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت طلال چوہدری، بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق، وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار نون، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام صوبوں اور اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
وزیراعظم نے اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.