دہشت گردوں سے جھڑپ میں 8 ایرانی اہلکار جاں بحق
تہران(این این آئی)ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ترکی کی سرحد کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے
ایرانی میڈیا کے مطابق ویسٹ آذربائیجان صوبے کے گورنرعلی رضا رادفار کا کہنا تھا کہ ایرانی بارڈر گارڈز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد کئی افراد متاثر ہوئے اور بدقسمتی سے سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں ایرانی دارالحکومت تہران سے 865 کلومیٹر دور ویسٹ آذربائیجان صوبے میں چال دوران کے قریب ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاری اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا۔گورنر علی رضا کامزید کہنا تھا کہ حکام نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ تاہم انھوں نے اس واقعے میں ملوث گروپ کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔