انٹرنیشنل

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،ایران

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔
شامی ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی تعمیر نو میں ایران شام کے ساتھ ہے۔
ان کا کہناتھاکہ روس میں ہونے والا اجلاس شام کے مستقبل کیلئے درست وقت پر درست اقدام تھا۔
حسن روحانی نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں ایران عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
گزشتہ ہفتے روسی شہر سوچی کے اجلاس میں ترک، ایران اور روسی صدور کی ملاقات میں شام کے مسئلے پر بات کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button