انٹرنیشنل

دہشتگردوں کے حامیوں کیخلاف ایکشن ضروری ہے :بھارت اور فرانس کا اتفاق

نئی دہلی (یوا ین پی)فرانس اور بھارت نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کے خلاف عالمی ایکشن وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے نئی دہلی میں ملاقات کی جس میں دہشت گردی پر توجہ مرکوز کی گئی۔بھارتی وزیر خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس ملاقات میں بحر ہند میں نگرانی کے معاملے میں تعاون بڑھانے کو بھی زیربحث لایا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ اس سمندر میں دونوں ملکوں کی موجودگی بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیرس اور نئی دہلی نے اتفاق کیا ہے کہ سٹریٹیجک معاملات میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button