دہشتگردوں کو امریکا کی حمایت اور سرپرستی حاصل ، حسن نصر اللہ

اسرائیل نے لبنان کیخلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دینگے سربراہ حزب اللہ کا اسرائیل سے جنگ میں فتح کی گیارہویں سالگرہ پر خطاب
لبنان (آئی این پی ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے ، امریکا اور اسرائیل 2 دہشت گرد ممالک ، دنیا میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں، اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا، خطے میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے ساتھ 2006 میں 33 روزہ جنگ میں فتح کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں امریکا دہشت گردوں کا اصلی حامی ہے ، اگر اسرائیل کی طرف سے لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کو ایک بار پھر سخت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔