پاکستان

دھرنے کے خلاف آپریشن ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )فیض آباد انٹر چینج پر تحریک لبیک کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ،اس دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ آنسو گیس اور واٹر کینن کی مدد سے مظاہرین کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی فورسز کے پاس اسلحہ موجود نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کے مقام کو مظاہرین سے خالی کر اکے وہاں پولیس کو تعینات کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button