Draft

دھرنا ، تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنیکی کاوشوں کو یقینی بنارہے ہیں- وزیر داخلہ سندھ

کراچی (این این آئی) ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ شہر میں دھرنا قیادت اور شرکاء سے سول ادارے باہم روابط میں ہیں اور تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنیکی کاوشوں کو یقینی بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ سندھ کا کہناتھاکہ عوام بھی پرامن رہیں اور کسی بھی اقسام کی افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں اور کسی بھی حوالے شرپسندانہ عزائم رکھنے والے عناصر کے بارے میں معلومات فوری طور پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے کر امن وامان کے حالات پر مکمل کنٹرول کے ضمن میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے جیسے عمل کو بھی ہر سطح ممکن بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے پولیس اور رینجرز سندھ باہم روابط کے تحت مشترکہ اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button