پنجاب

دو طلبا گروپوں میں تصادم،ایک جاں بحق،ڈھوک حسواور چونترہ میں 2نوجوان قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادکوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔نیوٹاؤن سرکل ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر عزیز سلطان نے بتایاکہ ملک آبادپلازہ میں واقع نجی یونیورسٹی آئی یوایس ای کے طالب علموں کے دوگروپوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی اوربظاہرمعاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن بعدازاں سسکتھ روڈپردونوں گروپوں میں جھگڑاہوااورچاقو لگنے سے ایک طالب علم کامران خان یوسف زئی شدیدزخمی ہوگیاجسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں دودیگرطالب علم زخمی ہوئے۔پولیس کاکہناہے کہ مکرم عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چاقویاکسی تیزدھارآلے سے کامران کوزخمی کیااوراس کے دل پرلگنے والازخمم جان لیواثابت ہوا۔جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مقتول طالب علم کاتعلق سوات سے بتایاجاتاہے۔تھانہ رتہ امرال کو عمر سردارسکنہ عالم آبادڈھوک حسونے بتایاکہ اس کابیٹاشعیب خان اپنے دوست اسدکے ہمراہ ایک فنکشن میں گیارات سوابارہ بجے کے قریب عثمان نے مجھے اطلاع دی کہ شعیب کوگولی لگ گئی ہے جس پرمیں گلی نمبر6 ڈھوک حسومیں حاجی رفیق کے مکان
پرپہنچاجہاں چھت پرشعیب خان خون میں لت پت پڑاتھامجھے قوی شبہ ہے کہ اسے اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ گاؤں جاڑہ میں اسد نامی لڑکے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ایس ایچ اوچونترہ انسپکٹرتنویروڑائچ نے بتایاکہ2015میں اسدعلی نے گاؤں کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی اور بعد میں ایک سال قبل اسے طلاق دے دی لڑکی کے گھروالوں کواس کارنج تھاجس پراس کےبھائی حمادنے ہفتہ کواپنے والداوربھائی کے ہمراہ موقع پاتے ہی اسد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button