Draft

دوہزار سترہ، لوڈ شیڈنگ ، بجلی چوری جاری،موبائل ریڈنگ سے اووربلنگ ختم

لاہور(نمائندہ خصوصی نیوز وی او سی ) ملک میں گزشتہ سال کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی، پن بجلی کے منصوبے مکمل نہ ہو سکے ، پن بجلی کی پید ا وار اکتوبر میںبند ہو گئی البتہ تیل ، گیس اور کوئلوں کے منصوبوں سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا،بجلی چوری میںاضافہ ہو گیا ، موبائل ریڈنگ اور ایس ایم ایس سروس کی وجہ سے صارفین کو اووربلنگ میںریلیف حاصل ہوا۔ وزارت توانائی نے دعوی کیا ہے کہ مارچ 2018میںلوڈ شیڈنگ ختم ہو جائےگی اور آئندہ نئے صارفین بجلی کو 15دنوںمیں نیا کنکشن ملے گا ۔ بجلی کے پید ا واری منصوبوںکو اس وقت شدید دھچکا لگا جب جولائی 2017 میںنواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جگہ اویس لغاری کو وزارت توانائی کا قلمدان سپرد کر دیا گیا۔ملک میں گزشتہ سال زیاد ہ سے زیادہ بجلی کی طلب 24ہزار میگا واٹ، سپلائی 20ہزار میگا واٹ اور شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، پنجاب میںایل این جی کے تین اور پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کراچی کے نئے منصوبوں سےبجلی کی پید ا وار میںمجموعی طور پر 5ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا۔ لیسکو میں شہر یار چشتی کو چیئرمین لگا دیا گیا،لیسکو میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 4765میگا واٹ اور سپلائی 3680میگا واٹ رہی ، طلب اور سپلائی میں واضح فرق کی وجہ سے 2سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری رہی،لائن لاسز بڑھ کر 13فیصد ہو گئے، میٹروںکی قلت کی وجہ سے صارفین کو نئے کنکشنوںکے لئے مشکلات رہیں، گزشتہ سال لیسکو میں کئی شعبوں کیکارکر دگی بہتر ہوئی ، نادہندگان سے ریکوری میں اضافہ ہوا ، گرمیوں میں ٹرپنگ ختم کرنے کے لئے نئے گرڈ، فیڈر،ٹرانسفارمر اورترسیلی لائنیں بچھائیں گئیں، لاہور میںپہلی بار میکلوڈ روڈ ، سنی ویو اور قرطبہ کے علاقوں میںانڈر گرائونڈ کیبل بچھانے کا کام شروع ہوا، سولر انرجی کے لئے نیٹ میٹرنگ کا آغا ز ہوا، بجلی کے حادثات سے بچائو کے لئے لیسکو ہیڈ کوارٹر میںہیلتھ ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کا نیا شعبہ قائم ہوا ۔ وزارت توانائی کے ذرائع نے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018میںبجلی کے نئے منصوبوںکے آغاز سے مزید چار ہزار میگا واٹ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور مارچ میںلوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button