دونوں شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ،عام انتخابات میں سارے ڈاکوؤں کی وکٹیں گر ا دوں گا:عمران خان
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحر یک انصاف کی رکنیت سازی مہم کیلئےعمران خان 2 روزہ دورہ لاہور مکمل ،5سے زائد مقامات پر خطاب ،ہزاروں کھلاڑیوں کااپنے ’’کپتان ‘‘ کا جگہ جگہ شانداراستقبال ،عمران خان نے مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ ایسٹر کا کیک بھی کاٹا،کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے جبکہ کیمپوں کے دورہ کے موقعہ پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے، کر پشن کر نیوالوں کو فارغ کردیں گے، جہاں وزیر اعظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی ،عام انتخابات میں سارے ڈاکوؤں کی وکٹیں گر ا دوں گا ،(ن) لیگ اداروں کو تباہ کر کے حکومت کر نا چاہتی ہے اس لیے وہ عدلیہ ‘فوج اور نیب کے بعد اب الیکشن کمیشن پر حملہ آوار ہو چکی ہے ،29اپر یل کو نوازشر یف کو کیوں نکالا ؟سمیت تمام سوالوں کا بھر پور جواب ددں گا ،وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘نواز شریف اس ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم بنے اور ملک کا تیس ہزار کروڑ روپیہ چوری کرکے باہر بھجوایا ، نواز شریف کہتے ہیں میرے نام پر کچھ نہیں ، ان کے اربوں پتی بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ،اسی طرح سمدھی نے اپنے بچوں کو دبئی میں بٹھایا ہوا ہے اور اربوںپتی ہیں اور اسحاق ڈار کہتا ہے میں بچوں سے پوچھتا نہیں، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے پاس اقامہ ہے ، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے کروڑوں روپے امریکہ بھجوا رہا ہے، انتخابات میں جیت کر ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے، دونوں شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں ،شر یف خاندان نے پنجاب میں کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا علاج کرواسکے انکو کھانسی بھی آجائے تو لندن چلے جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم کے دوسرے اور آخری روز عمران خان نے یوحنا آباد ، ٹھوکر نیاز بیگ ،جناح ہسپتال چوک ‘دوبئی چوک اور صدر کینٹ سمیت مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے کیمپوں کا دورہ کیا، یوحنا آباد سے کمیپوں کے دورے کے آغاز پر عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشی میں شامل ہوا ہوں ،میں صرف قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو اپنا لیڈر مانتا ہوں،انہوں نے آزادی کی جوجدوجہد کی تھی اس کا بڑا مقصد یہ تھاکہ ہندوستان میں اقلیتوں کو حقوق نہیں ملیں گے اور پاکستان بننا چاہیے،جب پاکستان کا قیام عمل میں آگیا تو اس وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ یہاں پر ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلمان برابر کے شہری ہیں، میرے ایمان کا حصہ ہے کہ رب اللعالمین سب انسانوں کا خدا اور رب ہے اور نبی کریم ﷺ پوری دنیا کے انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ،یوحنا آباد میں سرکاری سکول اور نہ ہوئی کوئی سرکاری ہسپتال ہے ، جہاں ہسپتال ہیں وہاں ایک بستر پر چار ، چار مریض پڑے ہیں اور آپ چیک اپ کرانے کیلئے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ، اسحاق ڈار اور بیگم کلثوم نواز کا ریکارڈ بھی باہر ہے، پنجاب میں 650ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے نام پر خرچ کرتے ہیں لیکن بتاؤ یہاں کتنے ہسپتال بنائے ہیں ، کسی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ انصاف اور نہ روزگار ملتا ہے لیکن آپ صرف اپنے لئے میٹرو بسیں اور بڑ ے بڑے پراجیکٹس بناتے ہو، تمہارا حساب لینے لگے ہیں، یہاں کمپنیاں بنائی گئی ہیں اور احد چیمہ جیسے لوگ تمہار ے فرنٹ مین ہیں، تمہارا وقت آ گیا ہے ، عام انتخابات میں جیت کر لوٹی ہوئی دولت بیرون ممالک سے واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے ، سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ کریں گے ، ہم بیروزگاری کی روزگار ملنے تک ذمہ داری لیں گے اور ان کی مالی معاونت کی جائے گی ،ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے۔ تحریک انصاف نئے پاکستان میں سب انسانوں کے حقوق کی حفاظت کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مافیا ہے جو پولیس کو استعمال کرتا ہے ، تیس سالوں سے پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا گیا ، میرے اوپر دہشتگردی کے چار کیسز بنا ئے گئے ہیں ،یہاں بڑا گاڈ فادر اور چھوٹا ڈان ہے لیکن ہر فرعون کا وقت آتا ہے ، یہ اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں اور دونوں کا وقت آ گیا ہے ۔ ایک سب سے پوچھ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ،آپ کو 29اپریل کو بتائیں گے آپ کو کیوں نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا ڈان دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے ، وہ چیک اپ کرانے کے لئے باہر گیا اور بیان آیا ہے کہ میر ا میڈیکل ریکارڈ باہر ہے ،ٹھیک کہا کیونکہ یہاں پر ریکارڈ جل جاتے ہیں ، ایل ڈی اے میں ریکارڈ جلا، میٹرو ٹرین کا ریکارڈ جل گیا لیکن آپ کو حساب دینا ہوگا ۔
ٹھوکر نیاز بیگ ،جناح ہسپتال چوک اور دوبئی چوک میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور قدیم شہر ہے اور لوگ اس کی خوبصورتی کی مثالیں دیتے تھے ،بڑے گاڈ فادر اور چھوٹے ڈان نے یہاں سیمنٹ ہی سیمنٹ کر دیا ہے ، 2018ء کے انتخابات کے بعد ہم لاہور کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے ،ہم یہاں پر درخت لگائیں گے، لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور صحت کی بہترین سہولتیں دیں گے جس کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا علاج پاکستان میں ہوگاکیونکہ ویسے تو حکمرانوں کا گلہ بھی خراب ہو تو چیک اپ کے لئے لندن چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو چھوٹے میاں صاحب جو دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے وہ ہیٹ اور لانگ شوز پہن کر بارش کے پانی میں کھڑا ہو جاتا ہے ۔ چیف جسٹس نے اس کا برا حال کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کی شکل اشتہاروں میں نہیں آسکتی،اس کے بعد ان کی ترقی ختم ہو گئی ہے کیونکہ ان کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے ،نواز شریف کو اس لئے سوات میں ترقی نظر نہیں آئی کیونکہ ان کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے اور وہاں پر زمین پر ترقی ہوئی ہے،خیبر پختوانخواہ میں ترقی دیکھنے کے لئے انہیں عینک لگانی پڑے گی کیونکہ پانامہ کے بعد حالا ت اچھے نہ ہونے کی وجہ سے انکی نظر بھی کمزور ہو گئی ہے،وہ سکولوں میں بچوں سے جا کر پوچھتے تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے یا نہیں؟ ہسپتالوں میں عوام سے صحت کی سہولیات بارے پوچھتے ،سب سے اہم بات وہاں کی پولیس ہے جسے ہم نے اصلاحا ت کے ذریعے ٹھیک کیا ہے ،اسی وجہ سے نواز شریف سوات میں تقریر کر سکے ہیں،دہشتگردی کی وجہ سے نواز شریف کا دوست اسفند یار ولی دبئی او ر ملائیشیاء میں بیٹھا ہوا تھا ، نواز شریف کو خیبر پختوانخواہ پولیس اور ہمیں داد دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 2018میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اس کے لئے سب تیار ہو جاؤ، یہ مرحلہ ملک کی تقدیر بدلے گااور نیا پاکستان بنے گا۔ ۔ ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے پاس اقامہ ہے ، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے کروڑوں روپے امریکہ بھجوا رہا ہے ،ہارٹیکلچر کے کنٹریکٹ وزیر داخلہ کے بھائی کو مل رہے ہیں ، سعد رفیق پرائز بانڈز بنا بنا کر ارب پتی بن گیا ہے او رنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں نیب کے چکر لگا رہا ہے۔عمران خان نے لاہور کے علاقہ کینٹ میں اپنی مہم کے آخری خطاب میں کہا کہ پاکستانی صدر جب ایوب خان امر یکہ کے دور پر گئے تووہاں امر یکہ کا صدر خود انکے استقبال کیلئے آیا او ر جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کی پالیسوں کو اپنا کر ترقی کی مگر آج پاکستان کی حالات یہ ہو چکی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم امر یکہ جاتے ہیں تو امر یکہ کے ایئر پورٹ پر ان کے کپڑے اتاروں لیے جاتے ہیں جب ہم دنیا سے بھیک مانگیں گے تو پاکستان کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوگی ۔