پاکستان

‘دونوں بھائیوں نے والد کو منی لانڈرر کہا، بلیک منی سے بچے ارب پتی بنے’

اسلام آباد: (نیوز وی او سی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں واقع اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد یار ہراج کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی اور لیگی رہنماؤں کی جے آئی ٹی پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ تھا شریف خاندان کے مے فیئر میں محلات ہیں، پانامہ لیکس کے بعد اس کی تصدیق ہو گئی، پیسہ کیسے باہر گیا؟ ان سے پوچھنا ہمارا فرض ہے، جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یہ جے آئی ٹی میں میچ ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے کہا لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، قطری شہزادہ ایک اور جھوٹ تھا، 3 ججز کے حکم پر تحقیقات ہو رہی ہیں، انویسٹی گیشن شروع ہونے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں، ان کا کبھی پہلے احتساب نہیں ہوا تھا، انہوں نے خود ہی اپنے والد کو منی لانڈر قرار دے دیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اپنے بیان حلفی میں سب کچھ تسلیم کر چکے ہیں، نواز شریف کیخلاف نیب میں 12 کیسز پڑے ہیں، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے باہر ڈرامہ کیا، پیپلز پارٹی کی کرپشن کو کس نے پکڑنا تھا؟ نیب کا چیئرمین تو شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے، پوری قوم جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ پانامہ کا ہیٹ پہن کر مظلوم نہیں بن سکتے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر زرداری سے مک مکا کیا گیا، ان کے ڈراموں اور مظلومیت سے تنگ آ چکے ہیں، موٹو گینگ سپریم کورٹ، جے آئی ٹی کو بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک میڈیا ہاؤس پر بھی الزام لگایا کہ وہ شریف خاندان کے جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے اور اس کے بدلے میں ان سے سرکاری اشتہارات لے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button