کھیل

دوسرا ٹیسٹ: ساﺅتھی اور بولٹ کی تباہ کن باﺅلنگ، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 289 رنز پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ (نیوز وی او سی آن لائن) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 289 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار 86 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شکیب الحسن نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ سومیا سرکار، نور الحسن اور شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی سکور پر گری اور تمیم اقبال 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی سکور پر گر ی اور محمود اللہ بھی 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے ذمہ داری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 165 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سومیا سرکار بھی ہمت ہار گئے اور 86 رنز بنا کر ٹرینٹ بولڈ کی گیند پر گرینڈہوم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن نے 59، صابر رحمان نے 7، نظم الحسین شنتو نے 18، نور الحسن نے 47، مہدی حسن مرزا نے 10، تسکین احمد نے 8، قمرالاسلام رابی نے 2 اور روبیل حسین نے 16 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button