کھیل

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر40 رنز بنالئے

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 393 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنالئے۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنالئے جب کہ اس سے قبل گرین کیپس نے اظہرعلی کی سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز بناتے ہوئے میزبان ٹیم پر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی 81 اور مصباح الحق نے 7 رنز سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر 98 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 259 تک پہنچا تو اظہرعلی 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مصباح الحق ایک مرتبہ پھربدقسمت رہے اور سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر جیسن ہولڈر کی باؤنسر سے بچتے ہوئے سلپ پر کیچ دے بیٹھے جب کہ اسد شفیق 15، سرفراز احمد 9، شاداب خان 16، محمد عامر 10 اور یاسرشاہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئیل نے 4، دوندرا بشو اور جیسن ہولڈر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button