دوسرا مباحثہ، ہیلری اور ٹرمپ پھر آمنے سامنے، ایک دوسرے کوپچھاڑنے کی کوششیں
سینٹ لوئی(مانیٹرنگ ڈیسک، امریکہ میں صدارتی امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسرا مباحثہ اس وقت جاری ہے ، کانگریس اور ری پبلکن امیدواروں کی جناب سے ایک دوسرے کو مات دینے کے لئے بھر پور حملے بھی جاری ہیں۔ مباحثے کے آغاز پر ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹڑمپ کی حالیہ ٹیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ جس جس نے ٹیپ سنی وہ یہی سمجھتا ہے کہ ٹرمپ میں صدر بننے کی اہلیت نہیں۔ٹرمپ نے اپنی غلطیوں پر کبھی معافی نہیں مانگی ہے۔ اگلا شخص نچلی سطح پر گر جائے تو ہمیں اونچائی سے بات کر نی چاہیے۔ٹرمپ کی زیادہ تر باتیں درست نہیں، مگر وہ جیسے چاہیں اپنی مہم چلا سکتے ہیں۔پچھلے مباحثے کی طرح عوام حقاحق دیکھ رہے ہوں گے اور ٹرمپ نے جو کہا غلط کہاہے۔اپنی ای میلز کے حوالے سے کانگریس کی امیدوار نے مزید کہا کہ ٹاپ سیکریٹ غلط ہاتھوں میں جانے کی بات غلط ہے۔یہ 35 ہزار ای میلز کا ذکر کیوں نہیں کررہے ،انہوں نے تسلیم کیا کہ ای میلز ذاتی اکاو¿نٹ سے بھیجنا غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کان کنوں کے لئے بھی منصوبہ ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس نہیں ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق ریمارکس پر پھر معذرت دہرائی ان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ گفتگو ایک بند کمرے میں ہوئی تھی جس پر انہیں فخر نہیں ، وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ مد مقابل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 33 ہزار ای میلز کا تعلق کیا ان کی بیٹی کی شادی سے تھا جو یہ ذاتی اکاو¿نٹ کی بات کرتی ہیں۔ ہیلری نے جو کہا صرف لفاظی ہے۔ ری پبلکن امیدوار نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی ان کی ترجیح ہوگی۔