ایڈیٹرکاانتخاب

دوسراوکیل کیا کہ نہیں،جج احتساب عدالت کا نوازشریف سے استفسار

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ ہفتے اوراتوارکو سماعت لازمی ہے ،عدالت نے ابھی خواجہ صاحب کی درخواست قبول نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی ،سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے وکیل کے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ فیصلے میں نہیں لکھا کہ ہفتے ااوراتوارکو سماعت لازمی ہے ،جج محمد بشیر نے نوازشریف سے استفسار کیا کہ دوسراوکیل کیا کہ نہیں،نوازشریف نے کہا کہ یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں،وکیل کی تلاش ہے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی خواجہ صاحب کی درخواست قبول نہیں کی ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ صاحب سے بات کی ہے،خواجہ حارث نے پوری تیاری کر رکھی تھی ،ہم 9 ماہ سے آ رہے ہیں ،ہم روز سحری کے بعد نکلتے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں دیکھ لیتے ہیں ہے کیا،نوازشریف نے کہا کہ میری استثنیٰ کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں،کوئی کیس 24/7 چلا ہو اس کی مثال نہیں ملتی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button