دوستوں کی بیویوں کے ساتھ سونا ہی زندگی کا مزہ ہے:ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن )صحافی مائیکل وولف کی کتاب ’فائر اینڈ فیوری: انسائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاو¿س‘ جلد شائع ہونے والی ہے جس میں ٹرمپ کے حوالے سے انتہائی حیران کن دعوے کیے گئے ہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صحافی مائیکل وولف نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیاہے کہ ٹرمپ کا سب سے پسندیدہ مشغلہ دوستوں کی بیویوں پر نظر رکھنا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کہا کرتے تھے کہ ’دوستوں کی بیویوں کے ساتھ سونا ہی زندگی کا مزہ ہے‘۔کتاب میں صدر ٹرمپ کے ایک دوست کا ذکر کیا گیا ہے جو کہتے ہیں ‘ٹرمپ اپنے دوست کی بیوی پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کا شوہر وہ نہیں جو وہ سمجھتی ہیں۔’اِس کوشش میں وہ دوست کی بیوی کو بلا کر ان کے شوہر کے ساتھ اپنی گفتگو فون کے سپیکر پر سنواتے ہیں۔ ٹرمپ جان بوجھ کر اِس امید میں اپنے دوست سے ایسے سوالات کرتے ہیں کہ شاید وہ کوئی ایسا جواب دیں جو بیوی کو اچھا نہ لگے۔ مثلاً ’کیا آپ اب بھی اپنی بیوی کے ساتھ سیکس کرتے ہیں؟ کتنی مرتبہ؟‘
2) ٹرمپ جونیئر کی ملاقاتیں ملک سے ’غداری‘ کے مترادف تھیں:
نئی کتاب میں سٹیو بینن سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے کی روسی حکام سے ملاقات ‘غداری’ کے زمرے میں آتی ہے۔
جون 2016 میں ہونے والی اس ملاقات میں روسی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کو امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
3) ٹرمپ اپنی کامیابی سے ’انتہائی پریشان‘ ہوگئے تھے
نیویارک میگ نامی جریدے میں اس کتاب کے ایک حصے کو بطور ایک آرٹیکل شائع کیا گیا ہے جس میں اپنی انتخابی کامیابی پر ٹرمپ کی حیرانگی اور پریشانی قلمبند کی گئی ہے۔’الیکشن نائٹ پر رات آٹھ بجے کے بعد، جب ایک غیر متوقع رجحان کی تائید ہونے لگی کہ ٹرمپ جیت سکتے ہیں تو ڈونلڈ جونیئر نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ان کے والد نے کوئی جن دیکھ لیا ہے۔ میلانیا کے آنسو نکل آئے اور یہ خوشی کے آنسو نہیں تھے۔ سٹیو بینن کے جائزے کے مطابق ایک گھنٹے کے اندر اندر ایک پریشان ٹرمپ ایک حیران ٹرمپ بن گئے اور پھر ایک خوفزدہ ٹرمپ بن گئے۔ اور کچھ ہی دیر میں ڈونلڈ ٹرمپ ماننے لگے کے نہ صرف صدارت ان کا حق ہے بلکہ وہ اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔‘
4) تقریبِ حلف برداری پر ڈونلڈ ٹرمپ ’انتہائی غصے‘ میں تھے
بی بی سی کے مطابق کتاب میں دعویٰ کیا گیاہے کہ’ ٹرمپ اپنی تقریبِ حلف برداری پر انتہائی غصے میں تھے۔ انھیں غصہ تھا کہ سب سے بڑے ستاروں نے اس موقعے پر آنے سے انکار کر دیا تھا، انھیں بلیئر ہاو¿س کے کمرے پسند نہیں آ رہے تھے اور وہ اپنی بیوی سے لڑ رہے تھے جو کہ واضح طور پر رونے کے قریب تھیں۔‘
5) ٹرمپ کو وائٹ ہاو¿س سے خوف آتا ہے:
مصنف کا کہنا ہے کہ’ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س سے انتہائی ناخوش رہتے ہیں اور یہاں تک کہ انھیں اس سے خوف آتا ہے۔ انھوں نے اپنا علحیدہ بیڈ روم تیار کروا لیا ہے جو کہ کینیڈی صدارت کے بعد سے پہلا موقع ہے کہ صدارتی جوڑے نے دو علیحدہ بیڈ روم استعمال کیے ہوں۔ انھوں نے کمرے میں موجود ٹی وی سکرین کے علاوہ دو اضافی سکرینوں کا آرڈر دیا اور اس دروازے پر تالا لگوانے کی کوشش کی تو سیکریٹ سروس کے ساتھ لڑائی ہوئی کیونکہ سیکریٹ سروسوالوں کا کہنا تھا انھیں کمرے تک رسائی درکار ہے۔‘
6) ایونکا کو صدر بننے کی امید ہے:
مصنف کے مطابق ایونکا اور ان کے شوہر کے درمیان مبینہ طور پر یہ معاہدہ ہوا ہے کہ مستقبل میں وہ صدارتی دوڑ میں حصہ لیں گی۔
7) ایونکا والد کے بالوں کا مذاق اڑاتی ہیں:
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوانکا اپنے والد کا ذکر خاصی لاتعلقی بلکہ کچھ طنز کے ساتھ بھی کرتی ہیں اور ا±ن کے ہروقت بنے سنورے بالوں کا مذاق اڑاتی ہیں۔’بالوں کے مخصوص رنگ کے بارے میں مذاق میں کہتی تھیں کہ یہ صرف ‘جسٹ فور مین’ نامی ایک پروڈکٹ کے ذریعے ممکن ہے جسے جتنا لمبا عرصہ بالوں پر لگا رہنے دیا جائے اتنا ہی رنگ چوکھا ہوتا ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد بازی کا نتیجہ ا±ن کے بالوں کا اورینج بلونڈ ہونا ہے‘۔
8) روپرٹ مرڈوک کے لیے ٹرمپ کی محبت
مائیکل وولف ماضی میں روپرٹ مرڈوک کی سوانح عمری لکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روپرٹ مرڈوک کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔’ایک مرتبہ روپرٹ مرڈوک نو منتخب صدر سے ملنے کے لیے جا رہے تھے کہ انھیں تاخیر ہوگئی۔ جب محفل سے کچھ دیگر مہمان جانے لگے اور ظاہری طور پر انتہائی ناخوش ٹرمپ نے مہمانوں کو یقین دہانی کروائی کہ مرڈوک آ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ ایک عظیم آدمی ہیں، شاید عظیم آدمیوں میں سے آخری۔ آپ کو ان سے ملنے کے لیے رکنا چاہیے۔‘ ٹرمپ شاید یہ سمجھ ہی نہیں سکے تھے کہ اب وہ دنیا کے طاقتور ترین انسان تھے اور وہ اب بھی اس میڈیا موگل کے سامنے اچھا بننے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ خود ان کو ایک بیوقوف کے طور پر دیکھتا تھا۔‘
9) مرڈوک ٹرمپ کو ’احمق‘ سمجھتے ہیں:
تاہم یہ محبت باہمی نہیں ہے۔ وولف کا کہنا ہے کہ روپرٹ مرڈوک سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’سیلیکون ویلی کو میری بڑی ضرورت ہے کیونکہ اوباما نے ان پر بہت سختی کی تھی‘۔ مرڈوک نے انھیں سمجھایا کہ ’گذشتہ آٹھ سال میں تو صدر ان کی جیب میں تھا، انھیں تمھاری ضرورت نہیں‘۔ فون کال کے اختتام پر فون رکھتے ہی مرڈوک نے کہا کہ ’یہ آدمی کتنا احمق ہے‘۔
10) فلِن کو معلوم تھا کہ روسیوں سے پیسے لینا مسئلہ بنے گا
اس کتاب کے مطابق سابق نیشنل سکیورٹی مشیر مائیک فلن کو معلوم تھا کہ روسیوں سے تقاریر کے لیے پیسے لینا مسئلہ بن سکتا ہے۔ اس بارے میں انھوں نے ایک ساتھی سے کہا ’مسئلہ تو تب بنے گا اگر ہم جیت گئے۔‘