دوستوں نے بلایا ملنے آگیا،جو دوریاں ہیں وہ ختم ہوجائیں گی :فاروق ستار
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دوستوں کے بلانے پر بہادرآباد آیا ہوں ہمارے درمیان جو بھی دوریاں ہیں وہ آنے والے دنوں میں ختم ہوجائیں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ مجھے ساتھیوں کی طرف سے کہا گیا آپ آئیں بہادرآباد مرکز آپ کا ہے ،میں نے بھی کہا تھا میں آوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ2 تہائی اکثریت سے ہٹایاگیاتواس کے بعداخلاقی طورپرنہیں آیاتھا جس کے بعدخالدمقبول صدیقی بھی کنونیرہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے نے مجھے یہاں آنےکااخلاقی جواز فراہم کیا اورعدالت نے میری حیثیت کو بحال کردیا ہے،اختلافات کے باوجود بہادرآباد ہمارا مشترکہ گھر ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ میں نے ا پنی آمدکابہادرآباد کو آگاہ کردیا تھابہادرآبادیاپی آئی بی میں موجودساتھی بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں،ہ45دن35سال کی رفاقت پر حاوی نہیں ہونا چاہیے۔