کھیل

دورہ نیوزی لینڈ:کپتان قومی کرکٹ ٹیم ثنا میر کا تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے انکار

لاہور (این این آئی)سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے علاوہ معلومات فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں خدمات انجام دینے والے کرنل (ر) اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایک خط لکھا گیا جس میں سنٹرل کنڑیکٹ میں شامل 35 کرکٹرز سے ان کی اہلیہ، بہن، بھائیوں سمیت والدین کے مالی اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔تاہم کرکٹرز نے اس قسم کی معلومات دینے کے حوالے سے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حوالے سے تو تمام معلومات بورڈ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں البتہ پی سی بی کے کرنل (ر) اعظم کی مطلوبہ گزارشات پر کوائف فراہم کرنا ان کیلئے دشوار ہی نہیں نا ممکن ہو گا۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے تو پی سی بی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ تو بھارتی شہری ہیں میں کس طرح پی سی بی ان کو ان کے بینک اکاؤنٹ اور جائیداد کی تفصیلات سے آگاہ کروں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button