ایڈیٹرکاانتخاب

دوروز میں انصاف نہ ملاتو پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی : نصر ت سحر عباسی نے امداد پتافی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن ) فنگشنل لیگ کے رکن سندھ ااسمبلی نصرت سحر عباسی نے امدادی پتافی کی معافی کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں دو روز کے اندر انصاف نہ ملا تو وہ اسمبلی کے سامنے خود سوزی کر لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بوتل میں پٹرول لیکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے چیئرمین بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بلاول بھٹو صاحب میرے ساتھ جو ہوا آپ اسے جانتے ہیں “ میری تذلیل کی گئی اور اب یہ مسئلہ میر انہیں بلکہ پورے سندھ کا مسئلہ بن چکا ہے ۔اگر امداد پتافی کو عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو دو روز بعد تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لوں گی ۔
نصرت سحر عباسی نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر امداد پتافی کو معاف کرنے کے حوالے سے دباﺅ الا جا رہا ہے اور کام کرنے سے روکا جا رہا ہے ۔”اب یہ میرے گھر کا نہیں ہر گھر کا مسئلہ ہے “۔ بلاول بھٹو نے نوٹس لے لیا تو مطلب انہیں سب پتہ ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ۔امداد پتافی سے استعفیٰ لیاجائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button