رنگ برنگ

دوران آپریشن تیز میوزک پر رقص کرنے والی خاتون سرجن

اٹلانٹا: امریکا میں ایک خاتون پلاسٹک سرجن حساس آپریشن کے دوران نہ صرف ریپ میوزک پر ڈانس کرتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ پورا عملہ بھی گاتا اور ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس ویڈیو کو تشہیر کے لیے آن لائن پوسٹ کردیتی ہیں۔
ان خاتون کا نام ڈاکٹر ونڈل باؤٹے ہیں اور وہ خود کو ساؤتھ ایسٹ کی اول خاتون پلاسٹک سرجن قرار دیتی ہیں۔ اگرچہ ان کے پاس جارجیا ریاست کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے لائسنس موجود نہیں لیکن وہ ریاستی قانون کے تحت کسی دوسری جگہ کے لائسنس پر بھی کام کرسکتی ہیں۔
ان کی جانب سے ویڈیو میں مریض بے ہوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ ان کے سامنے ناچتے گاتے ہوئے آپریشن کرتی ہیں جس پر لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ اسی لیے یوٹیوب ان کی 20 ویڈیو ہٹا چکا ہے۔ دوسری جانب سرجری کے دوران مریض سے ویڈیو کی کوئی اجازت بھی نہیں لی جاتی۔
ایک خطرناک ویڈیو میں ڈاکٹر ونڈل کو نشتر سے مریض کا جسم کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران آپریشن تھیٹر میں ایک گانے ’ کٹ اِٹ‘ پر ڈانس ہورہا ہے۔ اسی طرح ایک ویڈیو میں وہ ایک اور مریض کے پاس آکر وہ اپنا تیار کردہ گانا گارہی ہیں۔

کبھی کبھی ان کا پورا اسٹاف بھی پس منظر میں ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد 6 ماہ میں ان میں پیشہ ورانہ غفلت کے 5 مقدمے چلے ہیں۔ ان کی ویڈیوز چلنے کے بعد ان سے علاج کرانے والی 100 خواتین سامنے آئی ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سے شکایات کی درخواست جمع کرائی ہیں۔
قانونی کارروائی کے باوجود ڈاکٹر ونڈل باؤٹے اپنا کلینک چلارہی ہیں اور خوب رقم کما رہی ہیں تاہم اب ان کی کوئی نئی ویڈیو جاری نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button