رنگ برنگ

دنیا کے100بااثر افراد کون؟

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی جریدے ’ٹائم ‘ نے دنیا کے سب سے بااثر 100؍ افراد کی فہرست جبکہ جریدے ’فورچیون‘ نے دنیا کے 50؍ عظیم رہنماؤں کی فہرست جاری کردی ہے، ٹائم کی با اثر شخصیات میں امریکا، چین ، زمبابوے ، ارجنٹائن، فرانس اور جنوبی کوریا کے صدور، بنگلا دیش، کینیڈا، آئرلینڈ اور جاپان کے وزرأاعظم، سعودی ولی عہد، شمالی کورین رہنما کے نام شامل ہیں۔ بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کرکٹر ویرات کوہلی بھی اس فہرست میں جگہ بنا گئے ہیں۔ ایک پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی کا نام بھی شامل ہے جو کامیڈین اداکار اور مصنف ہیں۔ وہ کراچی میں 1978ء میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تاہم آج کل وہ اپنے آپ کو ملحد قرار دیتے ہیں۔ فہرست میں جن چار بھارتیوں کے نا م شامل ہیں ان میں اولہ کمپنی کے بانی بھاویش اگروال، دپیکا پڈوکون، ویرات کوہلی بھارتی نژاد ستیا ناڈیلہ ہیں۔ ٹائم کی فہرست میں 45؍ ایسی شخصیات ہیں جن کی عمر چالیس سال سے کم ہے اس میں 14؍ سالہ اداکار ملی بوبی براؤن بھی شامل ہے جنہیں ٹائم میگزین کی 100؍ بااثر شخصیات کی تاریخ میں پہلی بار کسی کم عمر شخصیت ہونے

کا شرف ملا ہے ۔ 100؍ بااثر شخصیات میں 45خواتین ہیں۔میزبان اوپرا ونفرے اور چینی صدر کا نام 9؍ ویں بار ،شمالی کوریا کے رہنما کا آٹھویں بار،ٹرمپ کا تین بار اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان،چینی صدر ژی جن پنگ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو،آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھان مارکل،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، لندن کے میئر صادق خان، بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نام شامل ہیں، مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلہ اور گلوکارہ ریحانہ کا نام بھی شامل ہے۔ ہفت روزہ ٹائم میگزین گذشتہ پندرہ برسوں سے دنیا کے سو سب سے زیادہ با اثر شخصیات کے انتخاب پر مبنی سالانہ خصوصی شمارہ شائع کرتا آرہا ہے۔ دوسری طرف امریکا کے اور موقر جریدے ’Fortune‘ نے بھی دنیا کے50عظیم رہنماؤں کی جو فہرست شائع کی ہے ،ان میں غالباً دو مسلمان ہیںجن میں انڈونیشیا کے میئر رضوان کامل کا نام فہرست میں48ویں نمبر پر ہے جب کہ فلسطین میں روابی شہر کے بانی بشار مصری38ویں نمبر پر ہے۔فہرست میں کوئی پاکستانی نہیں۔ اس فہرست میں تین بھارتیوں کے نام بھی ہیں جن میں وکیل اندرا جیسنگ، ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی اور ماہر تعمیرات بلکرشنا دوشی کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں بھی جنوبی کوریا اورفرانس کے صدور اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں امریکا میں گن شوٹنگ کے خلاف آواز اٹھانے والی تحریک ’دی اسٹوڈنٹس‘ پہلے نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button