ایڈیٹرکاانتخاب

دنیا کے بہترین خفیہ اداروں کی فہرست جاری، آئی ایس آئی نمبر ون قرار

لندن 31 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ لندن نیوز وائس آف کینیڈا )
پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا کا نمبر ون خفیہ ادارہ قرار
پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا کا نمبر ون خفیہ ادارہ قرار پائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے دنیا کی 10 بہترین خفیہ ایجنسیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا ک نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دے دی گئی ہے۔ فہرست میں امریکا کی سی آئی اے دنیا کی دوسری جبکہ برطانیہ کی ایم آئی 6 دنیا کی تیسری بہترین خفیہ ایجنسی قرار دی گئی ہے۔
فہرست میں بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی شامل ہے۔ جبکہ فہرست میں شامل دیگر خفیہ ایجنسیوں میں چین کی ایم ایس ایس، روس کی ایف ایس بی، جرمنی کی بی این ڈی، فرانس کی ڈی جی ایس ای، آسٹریلیا کی اے ایس آئی ایس اور اسرائیل کی موساد شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button