دنیا کی تاریخ کے معروف ترین نجومی نوسٹراڈیمس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں 400 سال قبل کی جانے والی وہ پیشنگوئی جسے جان کر آپ بھی کہیں گے کہ اب خیر نہیں
پیرس(نیوز ڈیسک)نوسٹراڈیمس ایک مشہور فرانسیسی کاہن تھا جس کی موت 1566ءمیں ہوئی لیکن اس نے مستقبل کے بارے میں ہزاروں ایسی پیشگوئیاں کیں جو آج تک لوگوں کے لئے حیرت کا باعث بن رہی ہیں۔ اس کی یہ پیشگوئیاں چار سطری نظموں کی صورت میں ہیں جنہیں ’لیس پرافرٹیز‘ کے نام سے 10 مجموعوں میں شائع کیا گیا۔ اس کے تیسرے مجموعے کی 81ویں نظم کو بہت سے لوگوں نے امریکہ کے 2016ءمیں ہونے والے انتخابات اور اس کے نتائج کی جانب واضح اشارہ قرار دیا ہے۔
اس پیشگوئی میں نوسٹراڈیمس کہتا ہے ”ایک عظیم بے شرم، بے باک جھگڑالو شخص آئے گا اور فوجوں کا حاکم مقرر ہوگا۔ ا سکے جھگڑے ایسے شدید ہوں گے کہ قومیں او رملک اس کی وجہ سے کٹ جائیں گے اور خوف کے باعث لوگوں کے روابط منقطع ہوجائیں گے۔“
اس پیشگوئی کا تجزیہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جس بھی زاویے سے دیکھیں یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بارے میں ہے، جو کہ امریکہ افواج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں۔ پیشگوئی کے مطابق ایک بے شرم، بے باک اور جھگڑالو شخص دنیا کی سب سے بڑی فوج کا حاکم بن چکا ہے اور اس کے جھگڑے بھی دنیا بھر میں شروع ہو چکے ہیں۔ اگر نوسٹراڈیمس کی بات پر یقین کیا جائے تو پھر دنیا کو تیار رہنا چاہئیے کہ آنے والے وقت میں ٹرمپ کے ہاتھوں اس دنیا کا برا حال ہونے والا ہے۔ کچھ لوگ تو امریکا کی روس کے ساتھ مخاصمت اور چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے پر جھگڑے کو پہلے ہی تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دے چکے ہیں۔ دیکھئے آگے آگے ہوتا ہے کیا!