دنیا کا چکر لگانے کی مہم پر کم عمر ترین خاتون
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
29 سالہ شائستہ واعظ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیر عسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اکیلے دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ بن جائیں۔انھوں اپنا یہ تاریخی سفر امریکہ سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیا ہے اور حال ہی میں وہ کابل پہنچی ہیں۔شائستہ واعظ افغانستان میں ایک پناہ گزین کیمپ میں 1987 میں پیدا ہوئیں اور ان کا خاندان سویت افغان جنگ سے بچنے کے لیے امریکہ منتقل ہوگئی۔شائستہ واعظ نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر رچمنڈ کے ایک پسماندہ علاقے میں پرورش پائی اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ہوا بازی سے متعارف نہیں ہوئی تھی انھوں نے کالج جانے یا کیریئر کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
’جب میں ایک چھوٹی بچی تھی تو میں سوچی تھی کہ شاید ہی میں کالج جاؤں۔ میرا خیال تھا کہ میری کم عمر میں شادی ہوجائے گی اور میں فیملی بناؤں گی۔ مگر میں نے ہوابازی دریافت کی اور مجھے اس سے پیار ہوگیا۔