پاکستان

دنیا بھر میں آج قائد اعظم ؒ کا 140 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

کراچی (نیوز وی او سی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (اتوار) 25 دسمبر کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 140 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن گئے جہاں سے انہوں نے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی ۔ لندن سے واپس آ کر قائد اعظم نے آل انڈیا کانگریس میں شمولیت اختیار کی تاہم مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے اختلافات کے باعث آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ 1913 میں انہیں مسلم لیگ کا سربراہ منتخب کیا گیا اور وہ تاحیات اس عہدے پر فائز رہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے تاریخ بدل کر رکھ دی اور ایک علیحدہ ملک پاکستان حاصل کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر متعدد تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں بابائے قوم کی عظیم ترین جد و جہد کو یاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button