دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کریں گے: گرپتونت سنگھ
انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
نیویارک، امریکا
دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کریں گے: گرپتونت سنگھ
سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور 17 اگست کو امریکا میں “دلی بنے گا خالصتان” کے موضوع پر ریفرنڈم منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی عزم ہے کہ دلی بنے گا خالصتان۔
گرپتونت سنگھ نے واضح کیا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہوں گے اور سکھ برادری کو آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، اس لیے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مسلسل سکھ برادری پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ بیان خالصتان تحریک کے سیاسی اور سفارتی محاذ پر ایک بڑے دعوے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے خطے کی سلامتی اور پاک-بھارت تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں مجوزہ ریفرنڈم نہ صرف سکھ ڈائسپورا بلکہ عالمی برادری میں بھی اس معاملے کو مزید اجاگر کرے گا۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/004/110825






