ایڈیٹرکاانتخاب

دس ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 ممالک اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی نائب وزیر خارجہ زیپی ہوٹو ویلز نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے حوالے سے اسرائیل کم از کم 10 ممالک سے رابطے میں ہے تاہم ان ممالک کا نام نہ ظاہرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان 10 ممالک میں سے کچھ کا تعلق یورپ سے ہے اور فی الحال ہماری بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔
زیپی ہوٹو ویلز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے باقی ممالک کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز گوئٹے مالا نے بھی اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button