پاکستان

دسمبر اہم ،الیکشن کب ہونگے یہ بھی پتہ اگلے ماہ لگ جائیگا ، پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ وی او سی، نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اب کوئی ملک کرپٹ حکمرانوں کو بچانے کیلئے مدد کو نہیں آئے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ مرحوم صاف گو، نرم دل، اچھے انسان اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے ۔ اپنی پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام جھولیاں پھیلا کر ان حکمرانوں سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں ، پوری قوم کی نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ پر ہیں، آنے والا مہینہ بہت اہم ہے جس میں بہت سے فیصلے ہوں گے اور یہ بھی اگلے ماہ ہی پتہ چلے گا کہ 2017ء الیکشن کا سال ہے یا نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکمراں کبھی ایک کبھی دوسرا خط لے آتے ہیں ، یہ قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمن شہزادے کا خط ہے ، پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لیے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے ، تحریک انصاف نے وہی ٹی او آرز سپریم کورٹ میں پیش کیے ہیں جو اپوزیشن نے متفقہ طور پر بنائے تھے ، اگر اپوزیشن جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو سب کا نقصان ہو گا ، نوازشریف کے خلاف گونوازگو کی ہر تحریک میں ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے ، موجودہ صورتحال میں ایک بات پر سب جماعتیں متفق ہیں کہ نوازشریف کو جانا چاہئے ، جب مقصد ایک ہے تو انہیں ایک پلیٹ فارم پر بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ، پیپلزپارٹی کی لڑائی اوراپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ نوازشر یف کو ہو رہا ہے ، اگر نوازشر یف کو گھر بھجوانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ جو بھی پلا ن بننا ہے وہ پاکستان میں بھی بن سکتا ہے لندن جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button