درجنوں مقدمات میں ملوث ندیم عرف دیمو موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار۔

گوجرانوالہ 29 جولائی 2017
(بشیر باجوہ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
7 موٹر سائیکل ، 5 موبائلزفونزبرآمد۔
انسداد موٹر سائیکل چوری کے لئے مناسب اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف اور ایس ایچ او محمد سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ندیم عرف دیمو موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7موٹرسائیکل5 موبائلز فونز برآمد کئے ۔ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں ندیم عرف دیمو اور ارسلان عرف شان ساکنان فرید ٹاؤن شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مربوط مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسراشفاق خان نے ایس پی سو ل لائنز محمد ندیم کھوکھر کوانسداد کرائم اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک دیا ۔جنہوں نے اے ایس آئی فاروق احمد، اے ایس آئی عبدالستار،اے ایس آئی ثقلین احمداورکنسٹیبلان ضیا ء اللہ، ارشاد اور وقاص پر پولیس ٹیم تشکیل دے کر انہیں ملزمان کی گرفتار ی کے حوالے سے ہدایات اور احکامات جاری کئے ۔پولیس ٹیم نے مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت اورسائنسی طریقہ کارکی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ملزمان درجنوں سنگین وارداتوں میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر تھانہ جات کومطلوب تھے۔ ملزمان نے انکشاف کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ پارکوں، سکولوں اور گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکل کو’’ ماسڑکی‘‘ لگا کر کھول لیتے اور ارد گرد نگاہ رکھتے ہوئے فرار ہو جاتے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مزید اہم انکشافا ت کی توقع ہے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ انسداد موٹر سائیکل چوری کے لئے مناسب اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اعلیٰ کارکردگی ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف ، ایس ایچ او محمد سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی ا سناد کا اعلان بھی کیا ۔