Draft
دبلے پتلے ہونے کاراز کیا ہے ؟ پریانکا چوپڑ انے اندر کی بات بتا دی
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی سپر سٹاراداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ کھانے کی بہت شوقین ہوں اکثر اوقات شوٹنگ کے دوران چھپ کر برگر وغیرہ کھاتی رہتی ہوں‘ سمارٹنس ’’جین ‘‘کا کمال ہے۔ ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے کیلئے زیادہ تگ و دو کی قائل نہیں تاہم فٹنس انکے جین میں ہے ،لہٰذا وہ کسی خاص ورزش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ اور جم میں بھی اکثر اوقات چھپ کر برگر وغیرہ سے استفادہ کرتی رہتی ہیں۔