دبئی میں خواتین کی انوکھی کچرا صفائی مہم
دبئی میں خاتون نے صفائی کا بیڑہ اُٹھا لیا ہے ۔مارسکا اور ماریٹا نامی دو خواتین نے کچرے کے صفائی کا ارادہ کیا تو منفردانداز اپناتے ہوئے بڑے بڑے پلاسٹک کوٹ پہن لئے اور راہ چلتے جہاں کچرا دیکھتی ہیں ان کوٹس میں جمع کر لیتی ہیں ۔
یہ خواتین شفاف رنگت کے کوٹ زیب تن کرتی ہیں اور اپنے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں مین شعور بیدار کرنے کے لئے شہر کے کئی مقامات کا سفر کرتی ہیں۔
خواتین کراکری سے لے کر ضائع ہونے والا کھانا، کاغذ کی تھیلیاں وغیرہ سب جمع کرتی ہیں اور ان میں سے اگر کوئی اشیاء دوبارہ استعمال کے قابل ہوتی ہے تو اسے ری سائیکل بھی کرتی ہیں۔
دبئی میں خواتین کی انوکھی کچرا صفائی مہم
دونوں خواتین ایک دن میں 2 سے 5 کلو تک کچرا جمع کرتی ہیں اور شادی بیاہ سمیت دیگر اہم تقریبات میں بھی یہی لباس زیب تن کیے ہوتی ہے جن کا مقصد لوگوں کو اس مہم کی جانب متوجہ کرنا اور لوگوں کو کچرے سے ہونے والے نقصان اور ماحولیاتی آلودگی سے آگاہ کرنا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ دونوں خواتین کسی بھی تقریب میں جاتی ہیں تو تب بھی یہی پلاسٹک کا لباس ہی زیب تن کرتی ہیں تاکہ اپنے پیغام کو مزید پھیلا سکیں۔
خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ لباس اس لیے زیب تن کیا ہے تاکہ لوگ ہماری جانب متوجہ ہوں اور ہم سے سوالات کریں جن کے جواب میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔
دبئی میں خواتین کی انوکھی کچرا صفائی مہم
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ کافی کامیاب جا رہی ہے اور لوگ نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کر رہے ہیں بلکہ خود بھی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔
ان خواتین نے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مہم گزشتہ ماہ 24 مارچ کو ’اَرتھ آور‘ کے دن شروع کی جو 22 اپریل کو ’ارتھ ڈے‘ تک جاری رہے گی۔