دبئی سے آئی ہوئی بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل گرل اور ڈانسنگ کوئین کرینہ جان اور حمزہ پرنس کی نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو میں بشیر باجوہ سےملاقات
دبئی سے آئی ہوئی بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل گرل اور ڈانسنگ کوئین کرینہ جان اور حمزہ پرنس نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو میں انٹرویو کے لیے پہنچ گئیں
انٹرویو:- بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل گرل اور ڈانسنگ کوئین کرینہ جان آج نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو کے سٹوڈیو میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انٹرویو کے لیے پہنچ گئیں اور فوٹو شوٹ بھی ریکارڈ کروایا
انٹرویومیں ان سے سوال میں ان کا نام پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میرا نام "کرینہ "ہے، میرا نام میرے انتہائی قابل احترام سخی سرورپروڈیوسر جن کی وجہ سے میں اس فیلڈ میں آئی "جان "کا لقب دیا اس لیے مجھے نام کرینہ جان سے ہی پکارا جاتا ہے لوگ نام کرینہ کو کم بولتے ہیں اور جان لفظ پر زور دیتے ہیں اس لیے پورا نام کرینہ جان ہی کہلوانا اچھا لگتا ہے اور، یہ نام میری قسمت میں جب سے آیا تب سے بڑا لکی ثابت ہوا کہ ہر جگہ کرینہ جان کرینہ جان ہوگئی اور میں سب کی "جان”بن گئی ۔ مجھے اس پیشہ میں آئے ہوئے عرصہ دس سال ہو گئے ہیں ، اور زیادہ عرصہ دبئی میں گزارا ہے ، پاکستان آئے تو صرف دو سا ل ہی ہوئے ہیں اور کم ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن میں پورا ڈرامہ کر کے واپس دوبئی چلی جاتی تھی ، سچی بات تو یہ کہ زیادہ پسند مجھے پاکستان ہے لیکن پیسوں کے حوالے سے دبئی زیادہ بینفٹ ہے اب پاکستان بھی اچھا پیرول ہے۔
آج کل ایک شو کر رہی ہوں جس کا نام ہے "حسینہ انڈرولڈ” جس پر کام چل رہا ہے اور یہ نام اور ترتیب میری سینئر "آپی نرگس جی "نے کیا تھا ، آپی نرگس جی کا میں بہت دل سے احترام کرتی ہوں اور ان کو اپنی سئنیرٹیچر کا درجہ دیتی ہوں
ایک سوال پر بتایا کہ پشتو فلم میں کام کا شوق تھا اورچند فلمیوں میں کام کیا ہے میں پنجابی ہو ں لیکن پشتو زبان کو پسند کرتی ہوں اور سمجھ بھی لیتی ہوں اس لیے مجھے پشتو فلموں میں کام کرنے میں کوئی مسلہ درپیش نہیں ہوتا
بہت ہی کم عمری میں شوبزمیں آ نے والی یہ واحد پاکستانی ایکٹرس ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں اس کے ساتھ پاکستان کے نام کو انٹرنیشنل لیول پرروشن کیا اور آنے والے وقت میں پاکستان میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور جلد ہی گوجرانوالہ میں ایک شومیں کام کرنے والی ہوں میرے ساتھ آئے ہوئے ڈرامہ آرگنائیزر حمزہ پرنس نے پاکستان میں لاہور اور گوجرانوالہ میں مجھے متعارف کروایا میں ان بے حد مشکور ہوں
نیوز وائس آف کینیڈا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر اے ظفر (کینیڈا) کے خصوصی احکامات پر کنٹری بیورو چیف بشیر باجوہ (پاکستان) نے مہمانوں کو خصوصی پروٹوکول دیا اور دفتر سے باہر نکلتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا جس پر کرینہ جان ، حمزہ پرنس اور ان کی ٹیم نے بیورو چیف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور لاہور کے لیے روانہ ہو گئے
اس انٹرویو میں فوٹو گرافی کے فرائض ویکی کرنیلیس نے سرانجام دیئے