دبئی حکومت نے پاکستانیوں پر ویزٹ ویزوں کی پابندی لگادی
دبئی سٹی (نیوز وی او سی آن لائن) نیا سال شروع ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور ایسے میں دنیا بھر سے لوگ دبئی جارہے ہیں لیکن اسی اثناءمیں اطلاعات ملیں کہ دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں پر ویزٹ ویزوں کی پابندی لگادی لیکن اب دبئی کی حکومت میں میدان میں آگئی اور واضح اعلان کردیا۔
واقعات کے مطابق پابندی کی خبریں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں اورٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے حوالے سے مین سٹریم میڈیا میں بھی خبریں گردش کرتی رہیں جس پر دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے ایسی کسی بھی اطلاع کی تردید کردی ۔ بعدازاں متحدہ عرب امارات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے بھی ان اطلاعات کو افواہیں قراردیتے ہوئے تردید کردی اور خلیج ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حکام کاکہناتھاکہ ” ویزا حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے آنیوالوں کو دبئی میں داخلے پر خوش آمدید کہتے ہیں، صورتحال معمول کے مطابق ہے اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ افواہوں پر کام نہ دھریں اور ہمیشہ ہی ایسی خبروں کی متحدہ عرب امارات یا دبئی کے سرکاری اداروں سے تصدیق کریں۔